بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے

 

کوئٹہ/وانا: (خوشحال آن لائن) ذرائع کے مطابق آج صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں ایف سی کی ایک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ـ

حملے میں ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور پوسٹ بھی تخریب کا نشانہ بنی ـ

دوسری جانب گزشتہ شب جنوبی وزیرستان کے وانا بائی پاس پر پاک فوج کا ایک قافلہ پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنا ـ

دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے جس کی آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کی ـ

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ـ

آج ہی بلوچستان کے علاقے کچلاک میں بھی بلوچ حریت پسندوں کے ایک حملے میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ـ

یاد رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سیکیورٹی فورسز پر تین حملے ہوئے جن میں 15 سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ـ

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.
یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ

شیئر کریں
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!