سوات، مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں 3.9 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے اس حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 138 کلو میٹر گہرا اور کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان، افغانستان اور دوسرے قریبی ممالک میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔