
خوشحال خان خٹک یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
کرک: خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں پہلے سے رجسٹرڈ شدہ بی اے بی ایس سی کے امیدواروں کیلئے سالانہ امتحانات 26 جولائی سے شروع ہونگے ـ
کرک: کنٹرولر امتحانات خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک ڈاکٹر محمد زبیر کےمطابق بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 26 جولائی سے شروع ہونگے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان امتحانات کے پریکٹیکلز 9ـ اگست سے یو نیورسٹی میں ہونگے جن کے شیڈول متعلقہ امتحانی مراکز میں اویزاں کئے جاینگے ـ
”یونیورسٹیز کیلئے کاروباری اداروں کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنا ناگزیر ہوچکا ہے“
کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ تمام امیدواروں کے دئے گئے پتہ پر انکے رولنمبر ارسال کئے جا رہے ہیں تا ہم اگر کسی کو رولنمبر ملنے میں دشواری کا سامنا ہو تو وہ کسی بھی دن دفتری اوقات میں رولنمبر کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں ـ