خان خٹک یونیورسٹی میں یوم استحصال حقوق کشمیر کے موقع پر ریلی کا انقاد

کرک: خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں یوم استحصال حقوق کشمیر کے موقع پر آج ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں یو نیورسٹی کی انتظامیہ ‘ طلباء اور فیکلٹی نے شرکت کی اور کشمیر یوں کی حقوق کے پر امن جدوجہد کی مکمل تائید اور حمایت کےلئے پرشگاف نعرے بلند کئے ۔
اس ضمن میں جاری کردی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس ریلی کا اہتمام ایڈمنسٹریشن ڈائر یکٹریٹ اور پرووسٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا ـ اس ریلی کی سربراہی ڈپٹی پرووسٹ ذوالفقارعلی انجم ‘ ڈپٹی ڈایریکٹر ایڈمن عبدالبصیر’ ٹرانسپورٹ افیسر شہیداللہ اور منیجمینٹ سائسنز کے سربراہ ڈاکٹر سراج الدین نے کی ـ ریلی میں شرکا ء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کی استحصال کی بھر پور مذمت کی گئی تھی ـ
اس مو قع پر اپنے پیغام میں وائس چا نسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کشمیریوں پر ہو نے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ انکی قربانیا ں بہت جلد بارآور ہونگی اور اس استحصال سے جلد چھٹکارہ پاسکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!