ڈاکٹر حضرت اللہ خٹک پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی ہولڈر سپورٹس آفیسر۔

حضرت اللہ خٹک ضلعی سپورٹس آفیسر ہنگو نے اپنے پی ایچ ڈی ڈیفنس کا کامیابی سے دفاع کیا اور پاکستان کے پہلے سپورٹس آفیسر بن گئے جس نے سپورٹس سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ حضرت اللہ نے گومل یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس سائنسز کے چئیر پرسن پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین کی سربراہی میں اپنی تحقیق مکمل کی ۔جس کے بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق شعبہ فزیکل ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تھے ۔ حضرت اللہ خٹک نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا اور ڈاکٹریٹ ڈگری کے حق دار قرار پائے۔ڈیفنس کے دوران طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی پبلک ڈیفنس کے دوران پی۔ایچ۔ڈی سکالر ڈاکٹر حضرت اللہ خٹک نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے اور اپنی تحقیقی سرگرمیوں کے دوران حاصل ہونے والے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔مقالے کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد حضرت اللہ خٹک نے یہ کامیابی اپنے والدین،اساتذہ اور دوستوں کے محنت کا نتیجہ قرار دے کر سب کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!