پاکستانی کریکٹر کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار, آئی سی سی لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوگا۔

سڈنی تھنڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی فاسٹ باولر محمد حسنین پر اس وقت مشکوک باولنگ کا الزام لگایا گیا جب وہ سڈنی سکسرز کیخلاف کھیل رہے تھے۔
محمد حسنین پاکستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں
محمد حسنین نے اس سال بیگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنے پہلے ہی میچ کے پہلے اوور میں تین اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔
محمد حسنین نوجوان فاسٹ باولر ہے جو کہ 150 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرتے ہیں کیریبیئن پریمئیر لیگ میں محمد حسنین کو 155 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
کریکٹر موئسز ہینریکس کی طرف سے مشکوک باولنگ کی اعتراض کے بعد ایمپائرز نے بھی انکا باولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا اور ان پر پابندی لگا دی گئ۔
انیس جنوری کو اسٹریلیا میں محمد حسنین کا ٹیسٹ کیا جانا تھا مگر پاکستان واپسی کے بعد اب ان کا ٹیسٹ لاہور کی ائی سی سی سے منظور لیبارٹری میں ہوگا۔
محمد حسنین کچھ دنوں بعد شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرینگے مگر اس پہلے ان کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ کرنا ضروری ہے
آئی سی سی قوانین کے مطابق باولنگ ایکشن پندرہ ڈگری کے زاویے میں ہونا ضروری ہے
آئی سی سی لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد اگر محمد حسنین کا باولنگ ایکشن پندرہ ڈگری زاویہ کے اندر رہا تو وہ پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل مقابلوں کا حصہ رہینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!