’نیوزی لینڈ! یہ حرکت یقینی طور پر مستقبل میں آپ کیلئے باعث تکلیف ہوگی‘

گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے سیریز کے پہلے میچ سے چند لمحے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے تھری کی منسوخی کی وجہ سے سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کی منسوخی کے بارے میں جب علم ہوا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر ممکن حد تک یہ یقین دہانی کرائی کہ آپ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں محفوظ ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیریز کی منسوخی پر نظر ثانی کی درخواست کی مگر نیوزی لینڈ حکومت نے سیریز منسوخی کا ارادہ کر رکھا تھا۔

اس کے بعد پاکستان کے سابقہ اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے سیریز کی منسوخی پر نیوزی لینڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شعیب اختر کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستانی کرکٹ کا قتل کیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اس حوالے سے کہا کہ ”نیوزی لینڈ! شاید ایک بسیط محب وطن پاکستانی اور کٹائی کے ہم آپ کی اس حرکت کو معاف کر دیں مگر آپ کی یہ حرکت مستقبل میں ضرور آپ کے لئے تکلیف کا باعث بن ہوگی“۔

انگلینڈ کی جانب سے سیریز کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے ساتھ ہونے والی ہوم سیریز پر نظرثانی کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!