صہیب کی دبئی روانگی مشکوک، متبادل کیلئے شعیب ملک کے نام پر غور

لاہور: قومی کرکٹر صہیب مقصودکی کمر میں تکلیف کے باعث دبئی روانگی مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کے حوالے سے میڈیکل ایڈوائس پر ایک دو دن میں فیصلہ متوقع ہے اور ان کے متبادل کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر سابق کپتان شعیب ملک کا نام بھی زیر غور ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صہیب مقصود کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔

صہیب کی کمر کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!