خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا کالجوں کے الحاق کمیٹی کا پانچواں اجلاس

رک (پ ر) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے کالجوں کے الحاق کمیٹی کا پانچواں اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں پالیسی کے تحت کالجوں کی الحاق کے امور زیر غور آئے۔
اس ضمن میں کرک میں جاری کردہ یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے الحاق کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حتی المقدور کوشش ہے کہ کالجوں کا الحاق ہائر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد ـ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور اور دیگر پالیسی ساز اداروں کے احکامات کے تحت عمل میں لایا جائے۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک اپنے تمام الحاق شدہ کالجوں کی کڑی نگرانی کررہی ہے اور ان کیلئے ریگولیشنز بھی مرتب کررہی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر اراکین خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے رجسٹرار محمد رشاد خٹک، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس محمد رحیم، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر، ڈائریکٹر کیو ای سی محمد شاہ دین، سربراہ باٹنی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نورالحق، سربراہ زوالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈائریکٹر کالجز خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل کامرس خیبر پختونخوا اور چیئر مین ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی پشاور کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور یونیورسٹی کے الحاق کمیٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔
جاری کردہ
ڈاکٹر محمد انور
میڈیا انچارج، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک

50% LikesVS
50% Dislikes
شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

براہ کرم ایڈ بلاکر کو غیر فعال کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں.

 یا اس ویب سائٹ کو اپنے ایڈ بلاکر سے وائٹ لسٹ کریں. شکریہ
error: ڈیٹا کاپی رائٹ محفوظ ہے!